لاہور (پی این آئی )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کے جاتے ہی 4 مبینہ وائٹ کالر میگا کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ 4 مبینہ وائٹ کالر میگا کرپشن سکینڈلز میں ڈالر ریٹ سے ہٹ کر ایل سیز کھولنا ، موٹر ویز اراضی خورد برد کیس ، سیلاب متاثرین کی امداد میں گھپلے اور مفت آٹا سکیم میں خورد برد بھی شامل ہے ۔ایف آئی اے نے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ سے زائد پر ایل سیز کھولنے پر مختلف بینکوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے ، ایف آئی اے کا موقف ہے کہ 8 بینکوں نے 65 بلین روپے سے زائد صرف ڈالر ریٹ میں کمائے ، موٹر وے کیلئے زمین کی خریداری میں بھی کرپشن شکایت پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے ، زمین کی خریداری میں 32 ارب وپے کی خور د برد کی گئی ، گزشتہ سال سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں بھی کرپشن الزامات پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں