کراچی (پی این آئی) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب تک کی نگران حکومت کے نام دیکھ کر لگتا ہے کہ ملک ٹھیک سمت جارہا ہے۔
اب تک کی کیئر ٹیکر گورمنٹ کے نام دیکھ کر لگتا ہے کہ ملک ٹھیک سمت جارہا ہے- انوار کاکڑ ایک قابل انسان بھی ہیں اور تمام حلقوں میں قابل قبول بھی- ان کی تعیناتی سے PMLn اور PPP کی صفوں میں خاموشی چھا گئی ہے- اِسی طرح جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی سندھ کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے- خبر…
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) August 15, 2023
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انوار کاکڑ ایک قابل انسان بھی ہیں اور تمام حلقوں میں قابل قبول بھی-ان کی تعیناتی سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی صفوں میں خاموشی چھا گئی ہے- اِسی طرح جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی سندھ کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ خبر یہ ہے کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل نہیں بلکہ اب سلطان الانا وزیر خزانہ ہوں گے- یہ بھی ایک زبردست چوائس ہے- سلطان صاحب کی کاروباری حلقوں میں بہت عزت ہے اور ان کو ایک ایماندار اور قابل شخص تصور کیا جاتا ہے- ان سب ناموں کو جس نے بھی پسند یا منظور کیا ہے اُن کو داد دینی پڑے گی۔ ظاہر ہے کے یہ نام تو خود پی ڈی ایم کے لئے بھی سرپرائز تھے۔ ۔خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی جس کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شعیب سڈل وزارت داخلہ، احسن بھون کو وزارت قانون، ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ، گوہر اعجاز کو وزارت صنعت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی کے نام بھی نگراں وزرا ء کے طور پرگردش کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سلطان الانہ کونگراں وزیر خزانہ بنایا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں