کویتی دینار مہنگی ترین کرنسی بن گیا، ایک کویتی دینار کتنے ہزار روپے کا ہوگیا؟

لاہور (پی این آئی) وہ غیر ملکی کرنسی جس کی پاکستان میں قیمت 1 ہزار روپے کی سطح کے قریب پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 16 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی بدترین بے قدری کی وجہ سے پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں تمام ہی غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 16 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی تشویش ناک بے قدری کی وجہ سے ایک ایسی غیر ملکی کرنسی بھی ہے جس کی پاکستان میں قیمت 1 ہزار روپے کی سطح کے قریب جا پہنچی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملکی کرنسی مارکیٹ میں کویتی دینار مہنگی ترین کرنسی بن گیا ہے۔ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں کویتی دینار اس وقت 936 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان میں سب سے خریدی اور فروخت کی جانے والی غیر ملکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں بھی اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے۔13 جماعتوں کی اتحادی سابقہ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس پاکستان روپیہ مضبوط ہونے کے بجائے مزید کمزور ہو گیا ہے۔حکومت کی جانب سے مسلسل دعوٰی کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان کے مشکل معاشی حالات گزر چکے، تاہم مارکیٹ سے آنے والی خبریں کچھ اور ہی کہانی بیان کرتی ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 295 روپے ہو گئی۔

جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 288 روپے سے زائد ہے۔ یہاں واضح رہے کہ 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت کے 15 ماہ پاکستانی روپیہ کیلئے 75 سالوں کے دوران سب سے بدترین وقت ثابت ہوئے۔ 15 ماہ میں انٹربینک مارکیٹوں میں ڈالر 105 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں اس قدر ہوشربا اضافے اور روپیہ کی بدتری بے قدری کی وجہ سے صرف 15 ماہ میں پاکستان کے واجب الادا قرضوں میں ہزاروں ارب روپے کا اضافہ ہو چکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں