سابق صوبائی وزیر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

لاہور( پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرصمصام بخاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔صمصام بخاری نے 9مئی کے واقعات کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی سیاست پریقین رکھتا ہوں نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے،یہ ملک ہماراہے، یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمیں ملکر کام کرنا ہے، تحریک انصاف سے لاتعلقی اور اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔بتایا گیا ہے کہ صمصام بخاری نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین سے ملاقات کی ہے،

ملاقات میں مرکزی رہنماعون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ صمصام بخاری پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close