لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کردار نظر نہیں آرہا ،میاں نواز شریف اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں ،الیکشن مہم کی قیادت کریں گے اور دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے ۔سٹی پریس کلب مریدکے میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کے امیدوار ارشد ورک انعام اللہ ورک رانا حسیب پریس کلب کے صدر رانا جعفر چئیرمین میاں عمران الہی جنرل سیکرٹرٹری بابر ہاشمی اور دیگر صحافیوں کے ہمراہ یوم آزادی کیک کاٹنے تقریب سے خطاب کرتے انکا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم لگ گیا ہے اس کی تقرری میں تیسری قوت کا انہیں علم نہیں البتہ میرے علم کے مطابق راجہ ریاض نے یہ نام دیا ۔
میاں شہباز شریف کی مرضی بھی شامل تھی ۔انہوں نے کہا کہ وقت پر الیکشن ہوں جو ملک کے لئے بہتر ہے مگر جو صورتحال پیدا ہورہی ہے لگتا ہے الیکشن 2024جنوری فروری میں ہونگے ۔جب انہیں سوال کیا گیا کہ میاں نواز شریف کسے نگران وزیر اعظم بنانا چاہتے تھے انکا کہنا تھا یہ انہیں علم نہیں تاہم مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانا چاہتی تھی کیونکہ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام بحال کروایا اور معیشت کو سنبھالا دیا ۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی اتحاد محبت بھائی چارے کا درس دیتا ہے مگر چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی نسل میں نفرت کا بیج بویا ریاست اور سیاست دونوں کو نقصان پہنچایا انکو حساب دینا پڑے گا کیونکہ قوم حساب مانگ رہی ہے نو مئی کے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا قوم کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں