نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے بعد نگران کابینہ کی تشکیل شروع، اہم وزارتیں کس کس کو دی جائیں گی؟

لاہور (پی این آئی )انوار الحق کاکڑ آج نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے، نگران وزیراعظم کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوتے ہی نگران کابینہ کی تشکیل کی تیاریاں شروع، نئے تعینات ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کابینہ کی تشکیل کریں گے، ڈاکٹر حفیظ شیخ کا بطور نگران وزیر خزانہ کابینہ کا حصہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین ایپٹما گوہر اعجاز کو نگران وزیر انڈسٹریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے,جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ جبکہ سابق آئی جی ڈاکٹر شعیب سڈل نگران وزیر داخلہ کے لیے فیورٹ بتائےجارہے ہیں,نگران وزیر قانون کے لیے احسن بھون,ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی بھی ممکنہ طور پر نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close