انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم پاکستان منصب کا حلف اٹھا لیا، تقریب میں کون کون شریک ہوا؟

اسلام آباد (پی این آئی) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم پاکستان منصب کا حلف اٹھا لیا۔ ۔۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی انوار الحق کاکڑ سے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف لیا، تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ سابق وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم غیر جانبدار رہنے کے لیے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے جو چیئرمین سینیٹ نے منظور بھی کر لیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close