اسلام آباد (پی این آئی)سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں 12 اور13 اگست کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں