وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر کیوں ملتوی کر دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کو کل گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے الوداعی خطاب کا امکان ہے۔۔۔۔۔ شہباز شریف قوم سے خطاب میں 16 ماہ کی حکومتی کارکردگی پر گفتگو کریں گے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم تقرری کی بعد شہباز شریف نے وزیرِ ا‏عظم ہاؤس خالی کر دیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔۔۔۔ سکیورٹی اداروں کی طرف سے انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول بھی دے دیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close