سکیورٹی خدشات، نامزد نگران کو وزیراعظم ہاؤس کی بجائے کہاں منتقل کر دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ روز نامزد کیے جانے والے پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو سکیورٹی وجوہات کے باعث فی الحال پنجاب ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے، وزیراعظم ہاؤس خالی ہونے تک پنجاب ہاؤس میں ہی رہیں گے اور حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوں گے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ 12 اگست 2023 کو وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے اتفاق رائے کے بعد انوارالحق کاکڑ کا نام بطور نگران وزیراعظم نام فائنل کیا تھا۔۔۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر اس کی سمری صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو ارسال کی اور انہوں نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطور آٹھویں نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close