شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، ساتھ کیا لے کر گئے؟

اسلام آباد(آئی این پی) شہبازشریف نے انوارا لحق کی بطور نگران وزیراعظم کی تقرری کی بعد وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔ وہ وزیراعظم ہاؤس سے صرف اپنا ذاتی سامان لے کر گئے ہیں۔

انہوں نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات بھی کی۔قبل ازیں صدر مملکت نے انوار الحق کی بطور نگران وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط کیے۔وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوائی تھی۔اس حوالے سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ان کے دیے ہوئے نام پر شہباز شریف نے اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close