حریم شاہ نے نگران حکومت میں اہم عہدہ مانگ لیا

دبئی (پی این آئی) ملک میں نگران سیٹ اپ لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں ایسے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ اگر انہیں صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو وہ پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گی۔حریم شاہ کی پوسٹ پر جہاں مزاحیہ کمنٹ کیے جارہے ہیں وہی کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔بعض صارفین حریم شاہ سے نگران وزیر خارجہ بننے کیلئے ان کی اہلیت پوچھ رہے ہیں اور کوئی ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close