جیل میں عمران خان کے حالات کیسے ہیں؟ حامد میر نے یکسر مختلف نقشہ کھینچ لیا

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے جب ان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ملاقات کیلئے اٹک جیل گئے تو انہوں نے گندگی اورمچھروں کی شکایت کی لیکن سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے عمران خان کے سیل کا پیش کیا گیا منظر یکسر مختلف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جیل انتظامیہ میں ذرائع سے پوچھا کہ وہاں سے مکھیوں اور مچھروں کی شکایت آئی ہے تو مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کے سیل کو روزانہ سینیٹائز کیا جاتاہے اور خان صاحب کو دیا جانے والا کھانا روزانہ تین ڈاکٹروں کی ٹیم چیک کرتی ہیں، میں نے درخواست کی کہ جیل انتظامیہ اپنے دعووں کی تصدیق کیلئے مجھے اٹک جیل کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرے ۔یاد رہے کہ عمران خان کو سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک سے حراست میں لیا تھا ، جس کے بعد انہیں بذریعہ موٹر وے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں اٹک جیل پہنچایا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close