نگران وزیراعظم کا تعلق کہاں سے ہوگا؟ اتحادی جماعتوں میں اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) اتحادی جماعتوں میں اتفاق ہوا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا تعلق پنجاب کی بجائےکسی چھوٹے صوبےسے ہوگا۔

نگران وزیر اعظم کے انتخاب کے سلسلہ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیہ میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری،خواجہ آصف، اسعد محمود، سینیٹر اسحاق ڈار، اختر مینگل، اسلم بھوتانی، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیر پاؤ، محسن داوڑ بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر تمام رہنماؤں نے نگران وزیر اعظم کسی چھوٹے صوبے سے منتخب کرنے پر اتفاق کیا، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیر اعظم بلوچستان یا خیبر پختونخوا سے منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔مولانا فضل الرحمن نے نگران وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا، پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم یا کابینہ کے لیے اپنی طرف سے کوئی نام نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں