نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ جہانگیر ترین نے بھی حمایت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ جہانگیر ترین نے بھی حمایت کر دی۔۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دیے گئے ناموں کی حمایت کردی۔اپنے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کی طرف سے دیے گئے ناموں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کے تجویز کردہ نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ نگران حکومت کی تشکیل کیلئے استحکام پاکستان پارٹی اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے اورامید ہے عبوری حکومت کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔خیال رہے کہ 9 اگست کو قومی اسمبلی مدت مکمل ہونے سے قبل توڑ دی گئی ہے اور نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ملاقات کرچکے ہیں جس میں دونوں طرف سے ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close