شہباز شریف کا نواز شریف سے رابطہ، نواز شریف نے آصف زرداری سے بھی بات چیت کی، ایجنڈا سامنے آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم کے معاملے پر مشاورت کے لئے قائد مسلم لیگ ( ن) نواز شریف سے رابطہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے قائد ن لیگ کو نگران وزیر اعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کی جانے والی مشاورت پر بریفنگ دی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے نگران وزیر اعظم پر اتفاق رائے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی بات چیت کی ہے۔

دوسری جانب سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان سے بھی مشاورت جاری ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات انتہائی خشگوار ماحول میں ہوئی، میں نے اپنے نام وزیراعظم کو دے دیے ہیں جبکہ وزیراعظم نے بھی اپنے ناموں کے بارے میں بتایا۔راجا ریاض کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اور وزیراعظم نے طے کیا ہے کہ نام فائنل ہونے تک نہیں بتایا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں