اہم شہر میں دھماکہ، سابق رکن اسمبلی کا بیٹا جاں بحق

جھنگ ( پی این آئی) جھنگ، ٹوبہ روڈ پر پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کے دفتر میں دھماکہ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کس چیز سے ہوا اس نوعیت کا تعین کر رہے ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والا سابق ایم پی اے میجر ریٹائرڈ غلام سرور کا بیٹا میجر ریٹائرڈ عدنان سرور ہے۔

1122 عملہ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، کالر کی اطلاع کے مطابق گھر میں میڈیسن کی ڈسٹری بیوشن کمپنی تھی جس کے آفس میں نامعلوم وجہ سے دھماکہ کے باعث آگ لگ گئی اور ایک شخص جھلس گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل کنٹرول کر کے کولنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close