بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات، عمران خان اب کس حال میں ہیں؟ بڑی خبر دیدی

اٹک (پی این آئی) عمران خان سے بشریٰ بی بی نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کی ۔ عمران خان کی اہلیہ شوہر سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہو گئیں اور میڈیا سے گفتگو نہ کی۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ آئی لیگل ٹیم کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہو سکی۔

بشریٰ بی بی کو ناکے پر روکے جانے کے بعد اٹک جیل جانے کی اجازت دی گئی۔ اٹک جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی،پی ٹی آئی وکلاء شیر افضل مروت،نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔ قبل ازیں اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ملاقات کے لیے وکلاء کے ساتھ اٹک جیل پہنچی تو انہیں ناکے پر روکا گیا تھا۔بشریٰ بی بی سمیت تمام وکلاء جیل کے ناکے پر کھڑے رہے۔ جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے تعینات تھے۔ پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے بھی روک دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اٹک جیل کے باہر کوریج کے لیے موجود صحافیوں سے موبائل فون بھی چھینے گئے۔ عدالت نے عمران خان سے وکلاء اور اہلیہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی،عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ لیگل ٹیم کی طرف سے کسی نے کوئی مزاحمت نہ کی،صرف ہائی کورٹ کے آرڈرز دکھائے اور اور گزارش کی کہ عمران خان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات قانونی طور پر ہمارا حق ہے مگر ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود انکار کیا جا رہا ہے۔ وکیل کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اگر ملاقات کی اجازت نہ ملی تو پھر دو تین چھٹیاں آنے والی ہیں ایک ہفتہ مزید تاخیر ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close