صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی، وفاقی کابینہ اور پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت بھی ختم

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔۔۔اس حوالے سےایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کی تحلیل آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت کی ہے۔۔۔قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد وفاقی کابینہ بھی خود بخود تحلیل ہوگئی ہے۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی توڑنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی، جس میں صدر سے عبوری حکومت تشکیل دینے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔۔۔قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی موجودہ حکومت اور وفاقی کابینہ بھی ختم گئی، جس کے بعد آئین کے مطابق انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں