نگران وزیراعظم کیلئے سب سے مضبوط امیدوار کون ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی)سینئر صحافی اجمل جامی نے نگران وزیراعظم کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا، کہتے ہیں کہ نگران وزیرعظم کیلئے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اجمل جامی نے کہا کہ اطلاع ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی آج ہی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس سے پہلے ایک اہم ملاقات دو ڈھائی ہفتے پہلے ہو چکی جہاں سے گرین سگنل مل چکا تھا۔سینئر صحافی کاکہنا ہے کہ کسی وقت بھی سرکاری طور پر اعلان ہوا چاہتا ہے ، ان کا مزید کہناتھا کہ انکے قریبی ایک عزیز نے انہیں مبارک باد کا پیغام بھیجا تو جواب میں انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی درخواست کی۔! گویا تصدیق کر دی،باقی زیر گردش ناموں میں سے اکثر کابینہ کا حصہ ہونگے۔سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے،جلیل عباس جیلانی کچھ دیر بعد وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close