اسلام آباد(پی این آئی)اگلے دو ماہ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کم از کم پانچ بار مقابلہ ممکن ہے، سینئر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے بھارتی ٹیم کی سوچ سے متعلق اہم انکشاف کیاہے۔ شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہمیشہ ہی مقابلہ اعصاب شکن ہوتاہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں دباؤ تو بہت ہوتا ہے لیکن مزہ بھی آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ خیال پایا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ چاہے ہار جاؤ لیکن پاکستان سے نہ ہارنا،شیکھر دھون نے کہاکہ ورلڈ کپ جیتنا بھی ضروری ہے اور امید ہے ہم اس بار ورلڈکپ جیتیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے میچ کے بعد کھلاڑی پرسکون ہو جاتے ہیں، شیکھر دھون نے کہاکہ میں جب بھی گرین شرٹس کے خلاف کھیلا تو ہمیں زیادہ مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی، فیلڈ میں کافی تناؤ کے باوجود ہلکی پھلکی گپ شپ بھی ہو جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں