امریکی ڈالر نے پھر پاکستانی روپے کو پچھاڑ دیا، انٹربینک سے اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) کارروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 46 پیسے بڑھ گئی، اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 286.97 روپے سے بڑھ کر 287.43 روپے ہوگئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 76 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے اور یورو کی قیمت 315 روپے ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں