اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بنیادی ٹیرف اورٹیکسزکوشامل کرکےفی یونٹ قیمت59روپےتک جاپہنچی،حکومت نےچندروزقبل بجلی کےبنیادی ٹیرف میں 7روپےفی یونٹ کااضافہ کیاتھا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی شامل کرنےسےقیمت میں ہوشربااضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا۔
کوارٹرٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس، ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کیا گیا،جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر رقوم شامل کرنے سے قیمت میں مزید اضافہ ہوا ، بجلی کے صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں