عمران خان کی گرفتاری پر جہانگیر ترین کا پہلا ردِعمل آگیا

لاہور ( پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیرترین اور علیم خان نے کہا ہے کہ جب تک بزدار اور فرح گوگی نہیں پکڑے جاتے تب تک کرپشن کا سرا نہیں ملے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں رہ کر جو دیکھا وہ پوری دنیا کو بتا دیا ہے، جس انسان کو تکبر کی لعنت پڑ جائے اس کا وہی انجام ہوتا ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوا۔علیم خان کا آئندہ دنوں میں نئے انکشافات سامنے آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ سامنے آئے گا۔جہانگیرترین نے کہا کہ جس فورم پر بھی علیم اور ترین کو بلایا جائے گا وہاں جائیں گے اور سچ بتائیں گے۔نئی مردم شماری کے تحت آئندہ انتخابات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ یہ احسن اقدام ہے، نئے ووٹروں کو بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close