عمران خان خوش قسمت ہیں کہ۔۔۔ اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا ردِعمل

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس حالیہ گرفتاری کے بعد موقع ہے کہ وہ سیشن کورٹ سے بڑی عدالت میں جاسکتے ہیں۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع اس سے پہلے جب سابق وزرائے اعظم میاں نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کو حاصل نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ماضی میں جو باتیں کی ان کا خمیازہ تو انہیں بھگتنا پڑے گا۔ مردم شماری کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف یا الیکشن کمیشن کو کہیں اور سے ڈکٹیشن ملی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں آج سیشن کورٹ اسلام آباد نے تین سال کی سزا سنائی ہے ، پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close