عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما کے والد کو بھی گرفتار کر لیا گیا

سوات ( پی این آئی) سوات پولیس کا کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے متعد رہنما و کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سینئر رہنما مراد سعید کے والد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

 

 

 

مراد سعید کے والد کو 3ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ مینگورہ ، مٹہ ، خوازہ خیلہ سمیت متعدد علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آج عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ اسلام آباد نے تین سال کی سزا سنائی ہے ، پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close