عمران خان کا طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

اٹک (پی این آئی) عمران خان کا طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اٹک جیل میں مکمل کرلیا گیا،ڈسٹرکٹ جیل کے ڈاکٹر نے چیئرمین پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، جس کےبعد انہیں صحت مند قرار دیدیا گیا۔

 

 

 

 

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے 3سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں زمان پارک لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close