وکیل پیش ہوئے نہ عمران خان، عدالت نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وکیل پیش ہوئے نہ عمران خان ۔۔۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ساڑھے 12 بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا ہے۔۔۔۔اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت کررہے ہیں جس میں عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔۔۔۔۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت نے صبح ساڑھے 8 بجے طلب کیا تھا لیکن تاحال وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close