مسلم لیگ ق نے بڑی سیاسی وکٹیں اُڑا لیں

کراچی(پی این آئی)خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سمیت 24 سیاسی رہنمائوں نے مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مشیر وزیراعلی سندھ طارق حسن نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ق مضبوط امیدواروں کوٹکٹ دے گی، سندھ الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہوں یا پرانی ، الیکشن بر وقت ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف رہنمائوں کی ق لیگ میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی، آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ق)کی قیادت نے سرائے نیاز حسین کو سندھ کا سینئر نائب صدر بھی مقرر کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close