پی ٹی آئی کے 8 ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل، کون کون شامل؟

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے8ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے شوکازنوٹس کاتسلی بخش جواب نہ دینے پراپنے8ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

ان ارکان میں رابعہ اظفر،بلال غفار،عمرعماری،ڈاکٹرسنجے،علی عزیزجی جی،ڈاکٹرعمران شاہ،دیوان سچ آنند،کریم بخش گبول کی بھی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمرایوب کی جانب سے مذکورہ ارکان کونوٹس جاری کئے ہیں ۔خیال رہے کہ عباس جعفری کی بنیادی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close