اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی شیخ رشید کی بھابھی انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا ، جس میں انہوں نے انتہائی غمگین خبر سنائی کہ سابق پارلیمانی سیکریٹری شیخ راشد شفیق کی والدہ اور میری بھابھی ممتاز بیگم کا انتقال ہو گیا ہے، مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 3, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں