برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا برطانیہ پہنچنے پر فارن سیکریٹری کی نمائندہ کیتھرین کولوین نے استقبال کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل اس سے قبل جرمنی میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے تھے۔پاکستان ہائی کمیشن نے مزید بتایا کہ انہوں نے 1995 میں پاکستان فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ ڈاکٹر فیصل اس سے قبل دارالسلام، برسلز اور جدہ میں بھی سفارتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close