پشاور (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ میرے ساتھ راستہ نکالنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھیوں اور دوستوں سے کہتا ہوں پی ٹی آئی کے لوگوں سے بحث نہ کریں۔اکرم خان درانی نے مزید کہا کہ باجوڑ سانحہ بہت بڑا ہے،بیڈ ریسٹ کے باعث زخمیوں کی عیادت نہیں کر سکتا۔ڈاکٹرز نے مجھے کمر میں درد کے باعث ایک ماہ کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔جے یو آئی کے رہنما نے کہا دس دن بعد دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کروں گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیاوفاقی وزیر نے باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے زخمیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اس افسوس ناک سانحہ نے جمعیت پر نہیں پاکستان کے امن پر حملہ کیا ہے۔کارکنان کے حوصلے بلند ہیں، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے جےیوآئی کو جمہوری جدوجہد سے کوئی روک نہیں سکتا۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
جب کہ سربراہ جے یو آئی (ف) نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمارے ریاستی ادارے صرف اس بات کے لیے رہ گئے ہیں کہ وہ کسی غریب مولوی صاحب کو تھانے میں لے آئیں اور ان پر الزمات لگائیں کہ تمہارے پاس کسی نے کھانا کھایا یا چائے پی یہی ان کی صلاحیتیں ہیں ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں انہوں نے کہا کہ کیا مجھے اعتماد دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں یا صرف مجھ سے ٹیکس وصول کریں گے اور میری جان ومال کی حفاظت نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ مجھے شکایت ہے، مجھے کرب ہے، میں نے ریاست کو بچانے کے لیے قربانیاں دی ہیں، میں نے اس ریاست کے بقا اور استحکام کے لیے جد وجہد کی ہے، میں ریاست کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہوں لیکن اکیلے ایک جماعت کیا کرسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں