شاہد خاقان عباسی یا جاوید ہاشمی؟ نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ نام سامنے آنا شروع ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم کیلئے مختلف نام سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ابھی تک نگران وزیراعظم کے لیے جو نام سامنے آئے ہیں ان میں نہ صرف کاروباری شخصیت بلکہ سیاستدان بھی شامل ہیں جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

 

 

 

شاہد خاقان عباسی اور جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے کے نام زیر غور ہیں، فواد حسن فواد، جاوید ہاشمی، یعقوب ناصر اور میاں منشاء کا نام بھی زیر غور ہے۔گذشتہ اجلاس میں نگران وزیراعظم کے لیے پانچ ناموں پر اتفاق کیا گیا تھا۔اتحادی جماعتیں کسی ایک نام پر متفق نہیں ہو سکی تھیں۔اجلاس میں پیپلزپارٹی، ن لیگ، جمہوری وطن پارٹی کی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔بلوچستان عوامی پارٹی، ق لیگ کے رہنماوں کی اجلاس میں شرکت کی۔اتحادیوں کی اسمبلی تحلیل، نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔ اتحادیوں کا نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں حکمران جماعت کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے 5 نام تجویز کیے گئے۔ اجلاس میں نگران کابینہ سے متعلق اتحادیوں کے حصے پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

 

اتحادیوں نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ اجلاس میں ٹیکنو کریٹس، بیوروکریٹس اور سینئر سیاستدانوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے حکومتی اتحادیوں کا ایک اور اہم اجلاس ہوگا۔ آئندہ اجلاس میں اتحادی جماعتیں اپنے اپنے تجویز کردہ نام سامنے لائیں گی ۔جب کہ اتحادیوں کی جانب سے کابینہ کے لیے بھی ناموں کی فہرست پر آئندہ اجلاس میں غور ہوگا۔دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اپنی قیادت سے مشاورت سے 2دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں