انتہائی دکھ کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی وضاحت

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ بیان کر دی۔نجیٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دار و مدار کروڈ آئل کی قیمت پر ہوتا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، معاشی استحکام کیلیے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close