پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ، دوسرا نظارہ کب ہو گا؟

کراچی(آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا چاند زمین کے انتہائی قریب آگیا۔چاند معمول سے 14 فیصد بڑا تھا ، سپرمون میں چاند معمول سے 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ ماہ اگست میں دو سپرمون ہوں گے، سپر مون کا پہلا نظارہ منگل اور دوسرا 30 اگست کو کیا جا سکے گا۔ماہر فلکیات کے مطابق ایک ماہ میں دوبار فل مون کو بلومون کا نام دیا جاتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close