جاتی ہوئی پی ڈی ایم حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم پھینک دیا، فی لیٹر ہوشربا اضافے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔۔۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔۔۔۔وزیر خزانہ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close