اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے آرمی ایکٹ کی منظوری میں کردار ادا کرنے والے اپنی پارٹی کے سینیٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عمران خان نے کی۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں، سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں پی ٹی آئی اراکین کےکردارکاجائزہ لیا گیا۔ ترجمان نے بتایاکہ سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل کمیشن معاملے کی جامع تحقیقات کرےگا اور پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب ارکان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا جس کے تحت سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی اور مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر 5 سال تک سخت سزا دی جائے گی، پاکستان اور افواج پاکستان کے مفادکے خلاف انکشاف کرنے والے اہلکار سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں