اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ ٔ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (گلشن راوی 156، شاہی قلعہ 147، قرطبہ چوک 109، نشتر ٹاؤن 107، لکشمی چوک 101، جوہر ٹاؤن 96، تاج پورہ 82، اقبال ٹاؤن 60، اپر مال، سمن آباد 44، مغلپورہ42، گلبرگ35، سٹی34، فرخ آباد 27، چوک ناخدا 24، ائرپورٹ 14)، اسلام آباد (سید پور 98، گولڑہ 79، زیروپوائنٹ75، بوکرا 62، ائرپورٹ 07)، راولپنڈی (شمس آباد 72، چکلالہ 54)، حافظ آباد69،گوجرانوالہ 68، خانیوال 64، سیالکوٹ (ائرپورٹ 43،سٹی28)، منڈی بہاؤالدین، گجرات 27، مری 23، ساہیوال،قصور 20، بہاولنگر، نارووال 15، ملتان (ائرپورٹ) ، اٹک 10، جھنگ 08،اوکاڑہ، نورپورتھل 05، فیصل آباد، سرگودھا 03،ڈی جی خان02، جہلم، منگلا، جوہر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو 01، سندھ: لاڑکانہ 52، موہنجوداڑو 36، پڈعیدن 13، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد03،کراچی( فیصل بیس، مسرور بیس 02)، کشمیر: کوٹلی 49، مظفرآباد (سٹی20، ائرپورٹ15)، گڑھی دوپٹہ 09، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 42،، دیر (بالائی 28، زیریں 04)، بالاکوٹ 25،مالم جبہ 23، کاکول 17، تخت بھائی 15، پاراچنار 10، چیراٹ08، کالام07، بلوچستان : بارکھان 36، دالبندین 10، خضدار 02، اورماڑہ 01، گلگت بلتستان: استور 27،بابوسر 12، چلاس03 اور چلاس میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 45 اوردالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں