اہم چینی رہنما 30 جولائی سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) چین کے نائب وزیرِاعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن ہی لائفنگ 30 جولائی سے یکم اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔۔۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے، چینی نائب وزیرِاعظم ہی لائفنگ اپنے دورے کے دوران سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔۔۔

وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی دہائی منانے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close