پاکستان سے براہ راست برطانیہ پروازوں کی بحالی معاملے پر بڑی پیشرفت

کراچی(آئی این پی)پاکستان سے براہ راست برطانیہ جانیوالی پروازوں کی بحالی معاملے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا وفد یکم اگست کو پاکستان آئیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے براہ راست برطانیہ جانیوالی پروازوں کی بحالی معاملے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا وفد یکم اگست کو پاکستان آئیگا۔ ڈی ایف ٹی کے ایوی ایشن سیکیورٹی کے سربراہ وفد کی قیادت کریں گے۔

یہ وفد برطانیہ جانے والی پروازوں کے انتظامات اور سیکیورٹی سے متعلق جائزہ لے گا اس کے علاوہ ایئر پورٹس پر مسافروں کی چیک ان، سیکیورٹی سرچ، امیگریشن اور بورڈنگ کا بھی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 4 اگست تک پاکستان کے دورے پر رہے گی۔ دورے کے حوالے سے ڈی ایف ٹی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں