ترجمان پی ڈی ایم نے نواز شریف کو شہباز شریف سے بہتر وزیراعظم قرارد یدیا

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے بہتر وزیراعظم ہیں۔

انہوں انٹرویو دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی اور پرویز خٹک کی جماعتوں کو مفاد پرستوں کا ٹولہ قرار دیا۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں شہباز شریف بہتر منتظم ہیں لیکن نوازشریف اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے بہتر وزیراعظم ہیں۔وہ بہتر ہیں اسی لیے تو تین بار ملک کے وزیراعظم بنے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور الیکشن کے التوا میں نہیں،چاہتے ہیں کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا جواب بھی اسی وقت دیں گے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی یا پرویز خٹک کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔آئی پی پی اور پرویز خٹک کی سیاست ان کے مفادات ہیں۔یہ پہلے مفادات کے لیے پی ٹی آئی میں گئے اور اب نئے گھونسلے ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ہمیں ان کی کوئی ضرورت نہیں۔انہوں نے اتحادیوں کی جانب سے گورنر خیبر پختوانخواہ حاجی غلام علی پر تحفظات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر کا تقرر اکیلی جے یو آئی کا فیصلہ نہیں تھا بلکہ یہ پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد کا فیصلہ تھا اس میں تمام قیادت نے مشاورت سے متفقہ فیصلہ کیا ،جب گورنر بنا ہی نہیں تھا اس وقت چارسدہ میںجلسہ تھا اس میں مولانا فضل الرحمان نے بھی آنا تھا ،وہاں پر ایمل ولی خان نے خود اعلان کیا کہ خیبرپختوانخواہ کے گورنر حاجی غلام علی ہوںگے اور انہوں نے اجتماع کو کہا کہ ہاتھ اٹھا کر زندہ باد بھی کہیں ۔

اب اگرسوالات اٹھ رہے ہیں جس میں خیبر پختوانخواہ کی حد تک مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی اے این پی کی طرف سے اگر اختلافات اورتحفظات ہیں تو اس کے لئے پی ڈی ایم کا فورم ہے اور اتحادیوں کا فورم ہے وہاں بیٹھ کر اعتراضات اور شواہد سامنے رکھیں اور انہیں ثابت کریں ، اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو وہی فورم جس نے ان کا بطور گورنر تقرر کیا تھا وہی فورم آئندہ کا فیصلہ بھی کرے گا ، لیکن اس سے مسائل حل نہیں ہو سکتے جس سے میڈیا میں باتیں کی جائیں اس سے تو سیاسی ماحول میں انتشار پیدا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close