طوفانی بارشیں شروع، الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت میں آج رات طوفانی بارش کا امکان ہے جس کے باعث عاشور کے جلوس کا روٹ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کردیا ہے ، متعلقہ اداروں کو جلوس کے روٹ سمیت شہر کے دیگر نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو یقنی بنانے کے لیے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی آج اور کل طوفانی بارشوں کو خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 روز کے دوران مون سون کی بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، بارشوں کا سلسلہ 30 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close