اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے بالکل مختلف مؤقف پیش کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام آیا اور مسترد ہو گیا بلکہ اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش نہیں کیا البتہ یہ افواہ ضرور ہو سکتی ہے جیسے ذرائع کے حوالے سے ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا یہ بات ضرور ہے کہ اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے کہ آیا نگران وزیراعظم بیوروکریٹ کو ہی ہونا چاہیے یا کوئی سیاستدان بھی نگران وزیراعظم بن سکتا ہے،

اگر اس بات پر اتفاق ہو جاتا ہے کہ نگران وزیراعظم کوئی سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تو وہ اسحاق ڈار بھی ہو سکتے ہیں اور کسی اور سیاسی جماعت سے بھی کوئی فرد ہو سکتا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ جو بھی نگران وزیراعظم ہو وہ ایسا قابل شخص ہو جس پر سب کو اعتماد ہو ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں