چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ اور ان کے بیٹے مونس الہیٰ کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ نیب (قومی احتساب بیورو) نے مختلف محکموں سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور ان کے بیٹے کے اثاثوں کا مکمل ریکارڈ منگوائے ہیں۔

نیب کی جانب سے محکموں کی جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی دی جائیں۔یاد رہے کہ پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں،گذشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی عدم پیشی پرسپیشل سنٹرل کورٹ نے آئی جی پنجاب سمیت تین اعلیٰ افسران کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں