ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر، فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی )صوبہ پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھانے کیلئے آئی جی پنجاب نے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے بڑھا کر 500 روپے ،موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 550 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے، موٹر کار جیپ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 950 روپے کی بجائے 4 ہزار روپے ، ایچ ٹی وی کی فیس 450 سے 4 ہزار روپے ، انٹر نیشنل لائسنس کی فیس بھی 4 ہزار کرنے کی سمری بھجوا دی گئی۔حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی فیس لاگو ہو جا ئے گی ۔ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 2ہزار تک جرمانے کیے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close