عدالت نے تین اعلیٰ افسران کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا، وجہ کیا بنی؟

لاہور ( پی این آئی) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کومنی لانڈرنگ کے مقدمے میں پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے پرویزالٰہی کو عدالتی حکم اور مہلت کے باوجود پیش نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ،آئی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے تینوں افسران کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے حکم دیا کہ پرویزالٰہی کو اب 5 اگست کو پیش کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close