خیبر مسجد میں دھماکہ، ابتدائی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات

پشاور(پی این آئی)بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مسجد میں ہوئے خودکش دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی جیکٹ استعمال ہوئی، بی ڈی یو ٹیم کو خودکش جیکٹ کے ٹکڑے اور بال بیئرنگ ملے ہیں۔

بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں خودکش دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے۔سی سی پی او پشاور کے مطابق مشکوک افراد کی اطلاع پر ایڈیشنل ایس ایچ او نے چند افراد کو تلاشی کےلیے آواز دی، تلاشی دینے کے بجائے خودکش حملہ آور مسجد کی جانب بھاگا۔انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش حملہ آور کے پیچھے بھاگا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں