ہوائی جہاز گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک لیکن معجزانہ طور پر ایک بچہ محفوظ رہا، تفصیلات آگئیں

خرطوم(پی این آئی) افریقی ملک سوڈان میں ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔سویلین ہوائی جہاز کو یہ حادثہ سوڈان کے ساحلی شہر پورٹ سوڈان میں پیش آیا۔

جس میں چار فوجی اہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے۔ سوڈانی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا۔ فوج کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ چھوٹا ’انتونوف‘ جہاز تھا۔ پورٹ سوڈان کے ایئرپورٹ پر پیش آنے والے اس حادثے میں جہاز میں سوار ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واضح رہے کہ طویل خانہ جنگی کے بعد سوڈان میں پورٹ سوڈان کا ایئرپورٹ واحد فنکشنل ایئرپورٹ ہے۔ ملک کے باقی تمام ایئرپورٹس بند پڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close