اسلام آباد (پی این آئی) تلونڈی کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کی کانسٹیبل سمیرا نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کر دیا۔ کانسٹیبل سمیرا نے اس عمل سے فرض شناسی کی مثال قائم کر د ی، لیڈی کانسٹیبل کی فرض شناسی پر عوامی و سماجی حلقوں نے اسے سراہا ہے۔ گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس ٹیم کوڑے سیال نے شہریوں کو ہیلمٹ کی افادیت اور ہیلمٹ نہ پہننے کے نقصانات بارے آگاہ کیا۔
اس موقع پر موقر قومی اخبار سے بات کرتے ہوئے کانسٹیبل سمیرا کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہے، کوئی اس سے بالاتر نہیں، فرض شناسی میں رشتے رکاوٹ نہیں بننے دوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ انجری سے موت واقع ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہوتاہے، شہری ہیلمٹ سمیت ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں